English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ: کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہاری مہمات ختم کر دیں

share with us

ولنگٹن:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ میں کئی کمپنیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اپنی اشتہاری مہمات منگل ختم کر دی ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مناظر فیس بک پر دکھائے جانے اور حملہ آور کا منشور ٹوئٹر پر جاری کیے جانے کے بعد ان کمپنیوں نے احتجاجا یہ قدم اٹھایا ہے۔ ملک میں اشتہارات چلانے والی کمپنیوں کی تنظیم (ANZA) نے بھی ایک روز قبل کمپنیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے اشتہارات ایسے پلیٹ فارمز سے ہٹا لیں، جن پر حملوں کا مواد جاری کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ حکومت اور کمپنیوں کا مطالبہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اصلاحات متعارف کرائیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا