English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہالینڈ:فائرنگ واقعے میں ملوث ہونے کے شبے پر تین افراد زیر حراست

share with us

تریخت:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ایک ٹرام میں اور چند دیگر مقامات پر فائرنگ کرنے کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مرکزی مشتبہ ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جو ایک سینتالیس سالہ ترک شہری بتایا گیا ہے۔ ایسی خبریں بھی تھیں کہ حملہ آور نے ذاتی جھگڑے کی وجہ سے چند لوگوں کو نشانہ بنایا تاہم ڈچ وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس بات کا پتہ چلا لیں گے کہ یہ کارروائی کسی ذاتی تنازعے کی وجہ سے کی گئی یا اس کا مقصد کچھ اور تھا۔ گرفتار کیے جانے والے دو دیگر افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا