English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ

share with us

کراکس:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بنیادی اصلاحات کے لیے وزرا کو مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک کو ہر خطرے کا سامنا کرنے کے قابل بنانا بتایا گیا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے اقتدار کی جنگ جاری ہے۔ جنوری میں ہونے والے انتخابات کے بعد صدر مادورو نے اپنی جیت کا اعلان کیا تھا جبکہ اپوزیشن رہنما خوآن گوآئیڈو نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکا اور متعدد یورپی ممالک اپوزیشن لیڈر کو ملکی صدر تسلیم کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا