English   /   Kannada   /   Nawayathi

اربوں انسان صاف پانی سے محروم، یونیسکو

share with us

واشنگٹن:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)دنیا بھر میں دو اعشاریہ ایک ارب انسانوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ حقائق عالمی ادارے یونیسکو کی طرف سے پانی سے متعلق جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتائے گئے ہیں۔ متاثرین کی نصف تعداد کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کی اس تنظیم کے مطابق یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی ستاون ملین افراد اپنے گھروں میں صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چار اعشاریہ تین ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلا کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا