English   /   Kannada   /   Nawayathi

، دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں: کینیڈین وزیراعظم

share with us


نیوزی لینڈ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں یہ سب اسلام فوبیا کی وجہ سے ہوا ،جسٹن ٹروڈو


ٹورنٹو:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔جسٹس ٹروڈو نے مزید کہا کہ میں آج کینیڈا کی جانب سے دل سے نیوزی لینڈ کے غم میں شریک ہوں، چند روز پہلے ہمارا دوست اور اتحادی ملک تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا اور یہ سب اسلام فوبیا کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا 50 مرد، عورتوں اور بچوں کو عبادت کے دوران مار دیا گیا اور درجنوں زخمی ہوئے، ایک دہشت گرد، بزدل اور مونسٹر نے یہ کارروائی کی، میں دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کرتا ہوں کینیڈا کے ساتھ کھڑے ہوں۔کینیڈین وزیر اعظم نے کہا اس لڑائی میں مسلمان، عیسائی، یہودی، سیاہ فام اور سفید فام ہم سب کو اس نفرت کے خلاف ایک ٹیم کی طرح لڑنا چاہئے، ایک ٹیم کی حیثیت سے اس صورتحال کو نارمل نہیں لینا چاہئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا