English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس کے مفرور صدر زین العابدین کا برادر نسبتی فرانس میں گرفتار

share with us

پیرس:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)فرانس کی پولیس نے تیونس کے سابق مفرور صدر زین العابدین بن علی کے برادر نسبتی بلحسن الطرابلسی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔ عدالت نے انہیں ایک گروپ کی منی لانڈرنگ کا الزام عاید کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق زین العابدین بن علی اور ان کی اہلیہ لیلی الطرابلسی 2011 میں ملک میں عوامی بغاوت کے بعد فرار ہو کر سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔ تاہم لیلی طرابلسی کے بھائی سنہ 2016 تک فرانس میں رہے اور اس کے بعد وہ کینیڈا چلے گئے تھے۔ حال ہی میں وہ دوبارہ فرانس آئے جہاں انہیں جنوبی فرانس میں مرسیلیا کے مقام سیحراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا