English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلفی کا جنون ثابت ہوا جان لیوا ، مصری نوجوان کی موت

share with us

قاہرہ :19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کے شمالی علاقے اسکندریہ میں ساحل سمندر کے قریب سیلفی بنانے کی کوشش کے دوران سمندرکی بے رحم موجوں نے نوجوان کی جان لے لی۔ ایک مصری نوجوان اسکندریہ میں لوران ساحل پر سمندر کی لہروں کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ایک زور دار لہر نے اسے نگل لیا۔سیلفی کے شوق میں جان سے ہاتھ دھونے والے نوجوان کے دوستوں نے بتایا کہ وہ سمندر کے کنارے ایک چٹان پر کھڑا تصویر بنا رہا تھا کہ اس دوران چانک ایک لہر نے اسے دبوچ لیا۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سمندر میں ڈوب کر چند ہی سیکنڈز میں غائب ہوگیا۔کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد اس کی لاش سمندر کی گہرائی سے نکالی گئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا