English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : کانگریس امیدواروں کی فہرست 22مارچ کو منظر عام پر آئے گی 

share with us

بنگلور 19؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) بی جے پی پارٹی کے کرناٹک سے لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست منظرعام پر ہوچکی ہے لیکن کانگریس کے امیدواروں کی فہرست ابھی بھی منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ پہلے یہ خبر تھی کہ 20 مارچ کو قائدین اس کو حتمی شکل دیں گے لیکن ابھی ذرائع سے خبر ملی ہے کہ 22؍ مارچ کو اسے حتمی شکل دئیے جانے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ ابھی بھی ٹمکور ، اڈپی /چکمنگلور اور اترکنڑا کی سیٹوں پر معمہ بنا ہوا ہے ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحاد کے بعد یہ سیٹیں جے ڈی ایس کے حصہ میںآگئی ہیں لیکن یہاں کے مقامی کارکنان اس بات سے شدید ناراض بتائے جارہے ہیں۔ کے پی سی سی ذرائع کے مطابق امیدواروں کی فہرست تیار ہوچکی ہے لیکن اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی نے اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ ملتوی کردی ہے اس وجہ سے ابھی اس کا حتمی اعلان ممکن نہیں ہے۔ایک کانگریس لیڈر کا ماننا ہے مقامی کانگریس لیڈران ٹمکور ، اڈپی /چکمنگلور اور اترکنڑا حلقوں میں جے ڈی ایس کو یہ سیٹیں چھوڑنے پر زور دے رہے ہیں۔ ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ ہم لوگ انتخابات کی تشہیر میں بہت پیچھے ہیں۔ ووٹروں تک پہنچ کر تشہیر کرنے کے بجائے ہم دہلی میں تشہیر کررہے ہوتے ہیں۔ جبکہ اس وقت بی جے پی کارکنان پہلے ہی ووٹروں تک پہنچ چکے ہوتے ہیں۔ جب ہم تشہیر شروع کرتے ہیں تو بی جے پی کا وہ تشہیر کا تیسرا راؤنڈ ہوا کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا