English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں نے یواین کمیشن کے سربراہ کو علاقے راس عیسیٰ کے دورے سے روک دیا

share with us

صنعاء:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ جنرل مائیکل لولیسگارڈ کو مغربی علاقے راس عیسی کی بندرگاہ کے دورے سے روک دیا۔سویڈن میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگران کمیٹی کے سربراہ کو راس عیسی بندرگاہ کے مطالعاتی دورے سے روک دیا۔ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں عسکر زعیل نے لکھا کہ ڈینش جنرل مائیکل لولیسگارڈ نے راس عیسی بندرگاہ جانے سے روکنے پر حوثیوں کے مرکزی لیڈر محمد علی حوثی کو شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یمن کے انسانی حقوق کے وزیر محمد عسکر نے حوثیوں پر الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کو تین مگاہ گذر گئے ہیں مگر اس کے باوجود اس پر عمل درآمدنہیں کیا جا سکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 18 دسمبر 2018 سے 11 مارچ 2018 تک حوثیوں نے جنگ بندی معاہدے کی 1934 خلاف ورزیاں کی جن میں 123 شہری جاں بحق اور 627 زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے سویڈن میں طے پائے جنگ بنی معاہدے کے باوجود الحدیدہ اور راس عیسی بندرگاہوں سے اپنے جنگجو ہٹانے سے انکار کررہی ہے جس کے نتیجے میں حکومت اور باغیوں کیدرمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا