English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کا کوئی دین نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں ،عادل الجبیر

share with us


دہشت گرد چاہے کسی بھی ملک یا کسی بھی مذہب اور نسل سے تعلق رکھتے ہوں وہ انسانیت کے دشمن ہیں ،سعودی وزیرخارجہ


ریاض:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے نے ا یک بار پھر ثابت کیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی۔ دہشت گرد چاہے وہ کسی بھی ملک میں یا کسی بھی مذہب اور نسل سے تعلق رکھتے ہوں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔گزشتہ روز ایک بیان میں عادل الجبیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ دہشت گردی سے محفوظ ملک سمجھا جاتا تھا جس میں تمام مذاہب کے پیروکار بقائے باہمی کے اصول کے تحت زندگی بسر کررہیہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، ان کی حکومت اور عوام نیمساجد میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو نیوز لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے حملہ کرکے 50 نمازی شہید کردیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا