English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوکیدار مہم پر مایاوتی کے طنز کے تیز ،کہا ،خود کو چائے والاکہنے والا ووٹ کے لئے بن گیا ہے چوکیدار

share with us

لکھنو:19مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پی ایم نریندر مودی کی مہم ’میں بھی چوکیدار‘ پر آج طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس شخص نے پچھلی بار ووٹ کی خاطر خود کو چائے والا بنا دیا تھا اس نے ایک بار پھر ووٹ کے لیے خود کو چائے والا سے چوکیدار بنا دیا ہے۔ یہ طنز مایاوتی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے تازہ ٹوئٹ میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں لکھا ہے کہ ’’سادہ زندگی اور اعلیٰ سوچ کے برعکس شاہی انداز میں جینے والے جس شخص نے پچھلے لوک سبھا الیکشن کے وقت ووٹ کی خاطر اپنے آپ کو چائے والا بتایا تھا، وہ اب اس الیکشن میں ووٹ کے لیے ہی بڑے تام جھام اور شان کے ساتھ خود کو چوکیدار قرار دے رہے ہیں۔‘‘ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ملک واقعی بدل رہا ہے۔‘‘

مایاوتی نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کی جانب سے ’میں بھی چوکیدار‘ مہم شروع کرنے کے بعد پی ایم مودی اور باقی لیڈروں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’چوکیدار‘ جوڑا۔ اس لیے اب نریندر مودی چوکیدار ہیں اور کوئی ’چائے والا‘ نہیں ہے، جو کہ وہ پچھلے لوک سبھا الیکشن کے وقت تھے۔ بی جے پی کے اقتدار میں ہندوستان میں کیا بدلاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔‘‘

دوسری طرف سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی پی ایم مودی کی مہم ’میں بھی چوکیدار‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’وِکاس پوچھ رہا ہے... عوام کے بینک اکاؤنٹس سے چوری چھپے جو پیسے کاٹے جا رہے ہیں، اسے بچانے کے لیے کوئی چوکیدار ہے کیا؟‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’وکاس پوچھ رہا ہے... وزارت سے رافیل کی فائل چوری ہونے کے لیے ذمہ دار لاپروا چوکیدار کو سزا ملی کیا؟‘‘

قابل ذکر ہے کہ تین روز قبل پی ایم مودی نے ’میں بھی چوکیدار‘ مہم چلائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مودی حکومت میں شامل کئی وزراء سمیت پارٹی کے کئی لیڈران و کارکنان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل میں نام کے ساتھ چوکیدار لفظ جوڑ لیا۔ پی ایم نریندر مودی نے سب سے پہلے اپنے نام کے ساتھ چوکیدار جوڑا اور اب ان کا ٹوئٹر ہینڈل پر نام ’چوکیدار نریندر مودی‘ نظر آ رہا ہے۔ تین روز قبل اس مہم کی شروعات کرتے ہوئے پی ایم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’’نہ صرف میں بلکہ اس ملک کا ہر شہری چوکیدار ہے۔ آپ کا چوکیدار ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے جو بھی شخص محنت کر رہا ہے وہ چوکیدار ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا