English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار کار اسکوٹر سے جا ٹکرائی ، عمر رسیدہ شخص جاں بحق 

share with us

بھٹکل 18؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) تیز رفتار کار کے اسکوٹر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں اسکوٹر پر سوار عمر رسیدہ شخص کے جاں بحق ہونے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ حادثہ میں محمد عمر کندنگوڑا (74) شدید زخمی ہوگئے جو بعد میں منگلور میں انتقال کرگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد عمر ڈونگر پلی سے اپنے گھر مخدوم کالونی لوٹنے کے دوران ایک تیز رفتار ان کے اسکوٹر سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ محمد عمر گرپڑے اور ان کے سر کو گہری چوٹیں آئیں۔ فوری طو رپر انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور منتقل کیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق منگلور لے جانے کے بعد رات دیر گئے ان کا انتقال ہوگیا۔ جائے واردات پر عوام کے ساتھ پولیس بھی پہنچی جس نے کار سمیت ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیا۔ 
میت شام کے وقت بھٹکل لائی گئی اور عشاء کے بعد مخدومیہ جمعہ مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد مخدوم کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ادارہ فکروخبر ان کے جملہ پسماندگان کی خدمت میں اظہارِ تعزیت پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا