English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوکیدار امیروں کے ہوتے ہیں، کسانوں کے لئے نہیں: پرینکا

share with us

الہ آباد : 18؍ مارچ 2019(فکروخبر /ذرائع)  میں بھی چوکیدار مہم پر طنز کستے ہوئے کانگریس لیڈر و مشرقی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو کہا کہ انہیں ایک کسان نے بتایا ہے کہ چوکیدار تو امیروں کے لئے ہوتے ہیں۔ الہ آباد کے دمدما گھاٹ پر مقامی افراد سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ مجھ سے ایک کسان نے کہا کہ دیکھئے چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں ہم کسان تو اپنے خود کے چوکیدار ہیں۔
عملی سیاست میں قدم رکھنے کے ایک سوال کے جواب میں پرینکا کاکہنا تھا وہ لمبے عرصے سے گھر میں تھیں لیکن آج وہ باہر نکلیں ہیں کیونکہ ملک اور اس کا آئین خطرے میں ہے۔ملک کے عوام سے اپنے لئے حکومت منتخب کرنے پر زور دیتے ہوئے انہو ں نے کہا یہ الیکشن آپ کے بارے میں ہے۔ 5-4 لوگ ہی ملک پر راج کرر ہے ہیں۔ انہوں نے پورے انتظام پر اپنا حصار بنارکھا ہے اور ان کا گمان ہے کہ وہی سب کچھ جانتے ہیں اور عوام میں کوئی شعور نہیں ہے۔ وہ اداروں کو برباد کرنا چاہتے ہیں ۔ کوئی بھی ملک اس طرح سے نہیں چلایا جاسکتا ہے۔
ومنتخب جنرل سکریٹری نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام شہروں کے مسائل سننے کو تیار نہیں ہے۔ میں آپ کے مسائل سمجھ سکتی ہوں۔ وزیر اعظم بیرون ممالک دوروں میں محو ہیں ان کے پاس یہاں آنے کا وقت نہیں ہے۔ کیا وزیراعظم یہاں تشریف لائے؟
بے روزگاری اور خواتین سیکورٹی کے حوالے سے این ڈی اے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا ملک ایک شخص سے نہیں چلتا جس سے آپ کو اپنے حقوق کی بھیک مانگنی پڑے۔ آپ کو فی سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ آخر اس وعدے کیا کیا ہوا؟۔نوجوان کے پاس روزگار نہیں ہے۔ خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہیں کم ہیں۔ لوگ بری طرح سے حیران و پریشان ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا