English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتر پردیش: کانگریس نے ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے لیے 7 سیٹیں چھوڑنے کا کیا اعلان

share with us

لکھنو 18؍ مارچ 2019 (فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں زور و شور سے مصروف ہے۔ انتخابی تیاریوں کے درمیان اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے لکھنؤ میں ایک اہم پریس کانفرنس میں جس میں انھوں نے کہا کہ کانگریس نے ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد کے لیے سات سیٹیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راج ببر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ کانگریس مین پوری، قنوج، فیروز آباد، اکھلیش یادو کی سیٹ (اگر انتخاب لڑتے ہیں تو)، مایاوتی کی سیٹ (اگر انتخاب لڑتی ہیں تو)، اجیت سنگھ اور جینت چودھری کی سیٹ پر امیدوار نہیں اتارے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرشنا پٹیل کی اپنا دل کو گونڈا اور پیلی بھیت کی سیٹ دی گئی ہے۔
اتر پردیش کانگریس کے صدر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مہان دل کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے، لیکن وہ لوک سبھا انتخاب ہماری پارٹی کے انتخابی نشان پر لڑنا چاہتے ہیں۔ پارٹی اعلیٰ کمان اس پر جلد کوئی فیصلہ لے گا۔ ہم نے جن ادھیکار پارٹی کے ساتھ سات سیٹوں پر اتحاد کیا ہے۔ ان میں سے جن ادھیکار پارٹی 5 پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور ہم دو سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے۔
اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور آر ایل ڈی نے آپس میں اتحاد کر کے انتخاب لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سے قبل ایس پی-بی ایس پی نے بیان جاری کر کہا تھا کہ وہ امیٹھی اور رائے بریلی سیٹ پر اپنا امیدوار نہیں اتاریں گی۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ دونوں سیٹیں کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے صدر سونیا گاندھی کے لیے چھوڑ دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا