English   /   Kannada   /   Nawayathi

دینی تعلیمی بورڈجمعیۃ علماء ہندکے زیر اہتمام ملک بھر میں ۲۳؍ مارچ تا ۲؍ اپریل دینی تعلیمی بیداری مہم

share with us

دین و ایمان کی حفاظت کے لئے مسلم معاشرہ میں بنیادی دینی تعلیم کا نظم نا گزیر ہے: مولانا ندیم صدیقی 

دینی تعلیمی بیداری مہم عشرہ کو زو شور سے منانے کی اپیل : مفتی روشن قاسمی 

ممبئی ۔ 18 مارچ 2019(فکروخبر /ذرائع) یہ بات کسی بھی صاحب نظر سے مخفی نہیں ہے کہ آنے والی نسلوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لئے مسلم معاشرہ میں بنیادی دینی تعلیم کا نظم نا گزیر ہے ،اس کے بغیر مستقبل میں اسلامی معاشرہ کی بقاء کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔خاص طور پر جو بچے مروجہ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں ان کو ضروری دینی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے مسلم معاشرہ کی ذہن سازی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں دفتر جمعیۃ علماء مہا راشٹرواقع زین العابدین بلڈنگ بھنڈی بازار ممبئی میں اردو اخبارات کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی تعلیم کا نظم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ارتدادی فتنے قادیانیت ،شکیلیت ،عیسائیت،شہروں، دور افتادہ دیہاتوں اور گاؤں کھیڑوں میں اپنی سر گر میاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے متاثر ہو کر دین کی بنیادی تعلیم اور اسلامی عقائد سے ناواقف مسلمان ارتدادی فتنوں کا شکار ہو رہے ہیں انہیں ان فتنوں کی زد سے بچانے اور ان کے دین و ایمان کی بقاء اور تحفظ کے لئے فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ249249 جمعیۃ علماء ہند ،، کا قائم کردہ 249249 دینی تعلیمی بورڈ ، ، اس میدان میں عرصہ سے مصروف عمل ہے ،جس کے تحت ملک کے طول و عرض میں مکاتب کا نظام قائم ہے لیکن مسلم آبادی کے اعتبار سے یہ محنتیں کافی نہیں کہی جا سکتیں ،اس لئے دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت کے بارے میں مسلم معاشرہ میں شعور پیدا کرنے کی غرض سے ملک بھر میں ۱۵؍ تا ۲۵ ؍ رجب المرجب ۱۴۴۰ھ مطابق ۲۳؍ مارچ تا ۲؍ اپریل ۲۰۱۹ء دس دن کے لئے 249249 دینی تعلیمی بیداری مہم ،، چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس دوران جا بجا خصوصی و عمومی پرو گرام منعقد کئے جائیں۔دینی تعلیم کی اہمیت پر مقامی زبانوں میں لٹریچر شائع کئے جائیں۔ ہر مسلم آبادی کا تعلیمی سروے کرایا جائے ۔ جہاں ضرورت ہو وہاں مکاتب قائم کئے جائیں ۔ جہاں پہلے سے مکاتب قائم ہیں ،ان کو منظم اور مفید بنا نے پر محنت کی جائے ۔مولانا مفتی محمد روشن قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹر نے صوبے بھر کے دینی تعلیمی بورڈ اور جمعیۃ علماء کے تمام ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ضلع،شہر ،تعلقہ میں پورے عشرہ کا پرو گرام مرتب فر ماکر مذکو رہ بالا ہدایات پر عمل کریں ۔نیز ہر یو نٹ کو پوری سر گر می کے ساتھ اس ضروری مہم میں حصہ لینے کی تاکید کریں اور صوبائی آفس کو اسکی رپورٹ سے آگاہ فر مائیں ،مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر 022.23712323 پر رابطہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا