English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا غزہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال، اقوام متحدہ کی مذمت

share with us

نیویارک۔18مارچ2019(فکروخبر /ذرائع) اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت 'حماس' کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی طرف سے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف گذشتہ جمعرات سے فلسطینی شہریوں کے حماس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔حالیہ ایام میں شہریوں کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں کو منتشر کرنے کے لیے حماس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد صحافیوں، انسانی حقوق کارکنوں اور دیگر شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلا ڈینوف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں حماس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی طرف سے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال قابل مذمت ہے۔ گذشتہ تین دنوں سے حماس مظاہرین کو کچل رہی ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ ایام میں حماس کی طرف سے عاید کردہ ٹیکسوں کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئے اور مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا