English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد نے مخالفین کو خاموش کرانے کی خفیہ مہم کی منظوری دی، امریکی اخبار

share with us

سعودی عرب نے خفیہ مہم کے اس منصوبے کو سعودی ریپڈ انٹر وینشن گروپ قرار دیا ہے،رپورٹ /حکومت کی تردید

ریاض۔18مارچ2019(فکروخبر /ذرائع) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے ایک سال قبل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کی خفیہ مہم کی منظوری دی تھی۔امریکی اخبار نے سعودی دستاویز کو پڑھنے والے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت مبینہ طور پر سعودی عوام کی نگرانی، اغوا، حراست میں رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب نے اس منصوبے کو سعودی ریپڈ انٹر وینشن گروپ قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ خفیہ مشن اسی ٹیم کے اراکین نے انجام دیے جنہوں نے اکتوبر میں استنبول کے سعودی سفارتخانے میں جمال خاشقجی کو قتل کیا تھا اور دعوی کیا کہ صحافی کا قتل اپنے مخالفین کی آواز دبانے کی مہم کا حصہ تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ریپڈ انٹروینشن گروپ گزشتہ سال گرفتار کی گئیں خواتین کو حراست اور انہیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنانے میں بھی مصروف ہے اور یہ ٹیم ماہ جون میں اس حد تک مصروف تھی کہ اس کے سربراہ نے ولی عہد کے مشیر سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی ٹیم کو عیدالفطر کا بونس دیا جائے۔سعودی عرب نے ایسی کسی بھی ٹیم کی موجودگی کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ اس گروپ کو تمام ختیارات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیے ہیں اور شاہی عدالت کے رکن سعود القحطانی اس گروپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا