English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں امریکی فوجی کو سپریم لیڈر کی توہین پر 10 سال قید

share with us


امریکی نیوی اہلکار نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی نجی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں

تہرا ن ۔18مارچ2019(فکروخبر /ذرائع) ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امریکی نیوی کے ایک اہلکار کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نجی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان کی توہین کا مرتکب قرار دیاتے ہوئے اسے 10 سال قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی فوجی مائیکل وائیٹ کے خاندان کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے موکل پرعاید کردہ الزام مبہم اور مشکوک ہے۔ سابق امریکی فوجی کے خلاف عدالت میں جس الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا وہ سپریم لیڈر کی ایک تصویر شائع کرنا تھا جس میں سپریم لیڈر کو ایک خاتون کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔وکیل مارک زیڈ نے کہا کہ ان کے موکل 46 سالہ مائیکل وائیٹ کو ایرانی عدالت کی طرف سے دو الگ الگ سماعتوں چھ اور نو مارچ کو سزا سنائی گئی تاہم اس کی مزید تفصیلات ایرانی میڈیا پر بھی شائع نہیں ہوئیں۔خیال رہے کہ مائیکل وائیٹ کو گذشتہ برس جولائی میں ایران کے شہر مشہد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے مشہد آئے تھے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی سیلر نے 13 سال تک فوج میں خدمات انجام دی تھیں۔گذشتہ برس انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں 2014 کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے14 شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دشمن ممالک سے تعاون کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا