English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیاکے جزیرے پاپوا میں سیلابی ریلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 77ہوگئی 

share with us

تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ، سینکڑوں زخمی، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے،حکام

جکارتہ ۔18مارچ(2019(فکروخبر /ذرائع) انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے پاپوا میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے ۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔پاپوا میں گزشتہ 3دنوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشیں ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے۔.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا