English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطرکا ترکی سے اربوں ڈالر کے100ٹینکوں کی خریداری کا معاہدہ

share with us

مجموعی طورپر قطر ترکی سے فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں سمیت 250 بھاری جنگی آلات خرید کرے گا

انقرہ ۔18مارچ2019(فکروخبر /ذرائع) ترکی اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدے میں دوحہ کو ترکی کے تیار کردہ ٹینکوں کی بڑی تعداد بھی خریدنا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دوحہ نے انقرہ کے ساتھ ترکی کے 100 ٹینکوں کی خریداری کی ڈیل کی ہے۔ ترکی کی حکمراں جماعت آق کے نائب صدر علی احسان یافوز نے بتایا کہ دوحہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ترکی سے 100 ٹینک خرید کرنے کا پابند ہے۔ قطر نے ترکی سے بی ایم سی آرمرڈ فورسز گاڑیاں اور 40آلٹے طرز کے ٹینک دو سال کے عرصے میں خرید کرنے ہیں۔مجموعی طورپر قطر ترکی سے فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں سمیت 250 بھاری جنگی آلات خرید کرے گا۔تا حال قطر اور ترکی میں اس غیرمعمولی ڈیل کی قیمت سامنے نہیں آئی۔ ترکی میں آلٹے دفاعی پروجیکٹ اپنی نوعیت کا ٹینکوں کی تیاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ ٹینک الیکٹرانک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس ہوگا اور اس پر 120 ملی میٹر دھانے والی بندوق، بکتربند شیلڈ اور دیگر دفاعی آلات نصب ہوں گے۔اس ٹینک کی ترکی میں قومی سطح پر 2011 میں پہلی بار نمائش کی گئی تھی۔ اس کے بعد ترکی اور قطر کے درمیان ایک خفیہ دفاعی معاہدہ طے پایا جس کے تحت قطر نے ترکی کو اپنی سرزمین پر ایک بڑا فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا