English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالی میں منحرف عسکری گروپ کا آقاموسی کی زیر قیادت حملہ،مم21 فوجی ہلاک

share with us

حملہ آوروں نے کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کیمپ پر دھاوا بولا،زیادہ نقصان کا اندشیہ ہے،حکومتی ذرائعبماکو

18مارچ2019(فکروخبر /ذرائع) مغربی افریقی ملک مالی کے ایک فوجی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے21فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسی کے عسکری گروپ سے بتایاگیا ہے، آقا موسی مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔ ادھرحکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمپ میں ہونے والا جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ موپتی علاقے میں واقع دیورا کیمپ پر کیا گیا اور حملہ آوروں نے کاروں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کیمپ پر دھاوا بولا۔ مالی کی فوج کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسی کے عسکری گروپ سے ہو سکتا ہے۔ آقا موسی مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کیمپ میں ہونے والا جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا