English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپوزیشن کی شدید تنقید، نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' لگالیا

share with us

نئی دہلی۔18مارچ2019(فکروخبر /ذرائع) وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' کے لفظ کا اضافہ کردیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ میں نام سے پہلے چوکیدار کے لفظ کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ان کے ٹوئٹر اکانٹ پر 'چوکیدار نریندر مودی' لکھا ہے۔اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں کہا کہ 'میں بھی چوکیدار ہوں، ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے'۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہورہے ہیں جس کے لیے ملک بھر میں انتخابی جلسے جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے نریندر مودی کو 'چور چوکیدار' قرار دیا جارہا ہے۔کانگریس نے بھارت اور فرانس کے درمیان 36 لڑاکا طیارے 'رافیل' کے معاہدے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے اور یہ معاملہ بھارت کی اعلی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا