English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی آر پی ایف کیمپ رامپور حملہ مقدمہ آخری مراحل میں

share with us

ان شاء اللہ تمام ملزمین باعزت بری ہونگے ۔گلزار احمد اعظمی 

ممبئی18؍ مارچ2019(فکروخبر /ذرائع)اتر پردیش کے رامپور شہر میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ معاملے میں سرکاری گواہوں کی گواہی مکمل ہونے کے بعد گذشتہ کل ملزمین کے بیانات کا اندراج عمل میںآیا جس کے بعد عدالت نے حتمی بحث کے لیئے۵؍ اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ اس معاملے میں کل۳۸؍ سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات کا اندراج کرایا ہے جس میں بیشتر پولس افسران ہیں، یہ اطلاع آج یہاں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی نے اخبارنویسوں کو دی اور مزید بتایا کہ جمعیۃ کی جانب سے مقدمہ کی تاریخ پر دہلی سے ایڈوکیٹ ایم ایس خان جاتے ہیں جبکہ مقامی وکیل ضمیر رضوی کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔رام پور ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج راجنی سنگھ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں سی آرپی ایف کیمپ رام پور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مقد مے کی سماعت چھ ماہ کے اندرمکمل کر نے کا حکم جا ری کیا تھا لیکن ججوں کی منتقلی او ر گواہوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملہ کی سماعت چھ ماہ گذر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے لیکن اب جبکہ ملزمین کے بیانات کا اندراج مکمل ہوچکا ہے، معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
سی آرپی ایف کیمپ رام پور میں 31/12/2007کو یہ واقعہ پیش آیا تھا جسمیں سات سی آرپی ایف کے جوان اور ایک اجنبی شخص اس فا ئر نگ میں ہلاک ہو ا تھا نیز حملہ آور کو ن تھے انہیں وہا ں سی آرپی ایف کیمپ پر نہیں پکڑا گیا تھا بلکہ کچھ دنوں کے بعد اس مقدمہ میں رام پور ،مراداباد،اور ممبئی سے آٹھ ملز مین کو ما خو ذ کیا گیا جن میں عمران شہزاد ،محمد فاروق ،صباح الدین ،محمد شر یف ،جنگ بہادر،محمد قیصر،گلاب خان ،فہیم انصاری شامل ہیں ۔ 
گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ بھلے ہی سی آر پی ایف رامپور مقدمہ کی سماعت ایک طویل وقت گذزر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے لیکن انہیں یقین کامل ہے کہ اگلے چند ماہ میں مقدمہ کی سماعت مکمل ہوجائے گی اور تمام ملزمین باعزت بری ہونگے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ اسی طرح ایک دیگر معاملے میں فہیم انصاری کو ملزم بنایا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے جعلی پاسپورٹ اور پاکستانی ساخت کی پستول ضبط کرنے کا پولس نے دعوی کیا تھا ، اس مقدمہ میں بھی ملزم فہیم انصاری کا بیان درج کیا جاچکا ہے نیز اس کی حتمی بحث جلد ہی شروع ہوگی ۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا