English   /   Kannada   /   Nawayathi

 لدھیانہ میں عظیم الشان شہیدان تحفظ ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد ۔قادیانیت کو بے نقاب کیا گیا 

share with us

مولانا توقیر رضاء خاں شاہی امام مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ، مولانا کلب روشید ، پیر جی حسین احمد نے دیا ملی اتحاد کا پیغام 

لدھیانہ18مارچ2019 (فکروخبر /ذرائع ) مجلس احرار اسلام ہند کے امیر شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی جانب شہر میں ہوئی عظیم الشان شہیدان تحفظ خت نبوت ؐ کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت پیر حسین احمد صاحب بوڑیا نے فرمائی اور بطور مہمان خصوصی مولانا محمد توقیر رضاء خان صاحب رونق افروز ہوئے نیز دہلی سے شیعہ عالم دین حضرت مولانا کلب رشید رضوی ، جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور سے مفتی محمد راشد ، مفتی مطیع الرحمن کشن گنج ، مولانا محمد وکیل سیتاپوری ، ہاشم فیروزابادی ، ارمان پرتاپ گڑھی مفتی محمد حنیف احرار ڈاکٹر محمد حفیظ جے این یو ،، مولانا محمد اصغر قاسمی قاری سعید الزماں خضرآبادی اور نوجوان عالم دین نائب شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے اپنے اپنے خطاب میں جہاں عقیدہ ختم نبوتؐ بیان کرتے ہوئے فتنہ قادیانیت کو بے نقاب کیا وہیں ان حضرات کی ایک اسٹیج پر موجودگی نے ملی اتحاد کا ثبوت پیش کر دیا ، اجلاس کی ابتداء قاری محمد محترم کی جانب سے تلاوت قرآن کی تلاوت سے کی گئی ، اور پھر نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم مفتی محمد طارق جمیل نے پیش فرمائی ، نظامت کے فرائض مولانا محمد طیب قاسمی نے ادا فرمائے ، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد توقیر رضاء خان صاحب نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ کرنا ہر اک مسلمان پر فرض ہے ، اس عقیدہ کے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تاج ختم نبوت ؐ کے لئے بھارت میں خاندان لدھیانہ اور جماعت احرار کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا ، اس موقعہ پر شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن کان کھول کر سن لے کہ مسلمان اپنے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آن بان شان کے لئے قربان ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ، شاہی امام نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین ہیں اس فیصلہ کو دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی ، فرقہ پرست طاقتوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مولانا حبیب الرحمن لدھیانو ی نے کامسلمان دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن ملک میں جو فرقعہ پرست دہشت گردی کی آڑ لیکر عالم مسلمانوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں ہم انکی غنڈہ گردی ہرگز نہیں چلنے دینگے ، اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونیوالی برطانوی سازشوں کے متعلق مفتی محمد راشد قاسمی ، مفتی محمد حنیف احرار نے تفصیلی خطاب فرمایا ، لکھنوء سے تشریف لائے مشہورشاعر ہاشم فیروزآبادی نے اپنے مشہور کلام ’’سوتے ہوئے شیروں کو جگانے آج آیا ہوں ‘‘پرخوب داد تحسین حاصل کی ، اجلاس کی صدارت فرما رہے یمنانگرخانقاہ بوڑیہ کی پیر جی حضرت مولانا محمد حسین احمد صاحب مدظلہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ باطل طاقتیں اب خواہ کچھ بھی کرلیں تاج ختم نبوت ؐ پر وہ ڈاکہ زنی نہیں کر سکتے کیونکہ دنیا بھر میں عاشقان رسول ؐ ہمہ وقت ہوشیار و بیدار ہیں ، انہوں نے کہا کہ برطانوی دور حکومت میں اور آج بھی مجلس احرار اسلام ہند کے ارکان اپنے امیر کی قیادت میں جس انداز سے والہانہ اور دیوان وار پرچم تحفظ ختم نبوت ؐ اٹھائے ہوئے ہیں اسکا اجر انہیں صرف اللہ کریم ہی عطا فرمائے گا ، مزید کہا کہ اس پورے خطہ میں از سرے نو دین اسلام کا قائم ہونا اور ملک بھر کے مسلمانوں کو لدھیانہ کی سرزمین سے بار بار جرأت اور ہمت کا پیغام دیا جانا احراری جانشینوں کا وہ کارنامہ ہے جسکا اعتراف ہر خاص و عام نے کیا ہے ، قابل ذکر ہیکہ اجلاس کے اختتام پر پیر جی حسین احمد صاحب نے ملی اتحاد ، امن و سکون ، اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کروائی ،قابل ذکر ہیکہ اس موقعہ پر گردوارہ دکھ نورن صاحب کے صدر سردار پرتپال سنگھ ، سابق منسٹر جتھیدار ہیرا سنگھ گابڑیا ، ممبر پارلیمنٹ سردار رونیت سنگھ بٹو ، آدھی دھرم سماج گورو شری درشن رتن راون ، خالصہ ایڈ سے پرمپال سنگھ بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا