English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈین نوائط فارم و ذمہ داران جامعہ کی باہمی نشست

share with us

بھٹکل:09مارچ2019(فکروخبرنیوز)9/ رجب المرجب 1440ھ مطابق 16/ مارچ 2019ء بروز سنیچر انڈین نوائط فارم (جو ھندوستان کی آٹھ جماعتوں کا متحدہ وفاق ہے) کے ساتھ مجلس عاملہ جامعہ اسلامیہ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، تلاوت کلام پاک کے بعد ناظم جامعہ جناب محمد شفیع صاحب پٹیل شاہ بندری نے انڈین نوائط فارم کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کیے، اس کے بعد عہدیداران نے انڈین نوائط فارم کے قیام کے مقصد و غرض و غایت سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اور جامعہ اسلامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کی یقین دہانی کی، ذمہ داران INF کے احساسات و تاثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب مولانا طلحہ صاحب ندوی (نائب ناظم جامعہ) نے جامعہ کے انتظامی و مالی امور اور مولانا مقبول احمد صاحب ندوی (مہتمم جامعہ) نے تعلیمی امور پر روشنی ڈالی اور زمانہ کے تقاضہ کے تحت دینی تعلیم کے دائرہ کے وسیع کرنے کے بارے میں مکمل معلومات دی اور اپنے نونہالوں کو دینی تعلیم سے مربوط کرنے، حافظ قرآن و عالم دین بنانے کی ترغیب دی۔ رکن عاملہ مولانا عبدالعظیم صاحب ندوی نے قدیم دور سے اندرون ھند جماعتوں کا بھٹکل کے جملہ اداروں کے ساتھ مخلصانہ تعلق وتعاون کا ذکر کیا، اسی طرح مولانا صادق صاحب اکرمی ندوی نے بھی ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا اور اخلاص سے کام کرنے کی تلقین فرمائی۔ آخر میں صدر جامعہ مولانا محمد اقبال صاحب ندوی نے بتایا موجودہ دور آزمائش کا دور ہے، مغربی تہذیب ہمارے ذہن ودماغ میں رچ بس گئی ہے، جس کی وجہ سے مسلم نوجوانوں میں ارتداد کے واقعات کے واقعات روز بہ روز پیش آرہے ہیں، دینی تعلیم سے قوی تعلق ایمان کی حفاظت کا اہم ذریعہ ہے۔ دعائیہ کلمات و ظہرانہ پر نشست کا اختتام ہوا۔

علاقات عامہ 
جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا