English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکرچل بسے، کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے

share with us

گوا:17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا 63 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہوگیا ہے ۔ پاریکر طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔ وہ پین کریاٹک کینسر سے متاثر تھے ۔ اتوار کو دن میں خبر آئی تھی کہ ان کی حالت کافی نازک ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایک ٹویٹ کرکے منوہر پاریکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

خیال رہے کہ پاریکر کو 31 جنوری کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا ۔ حال ہی میں بیمار وزیر اعلی نے تین مارچ کو گوا میڈیکل کالج اور اسپتال میں چیک اپ کروایا تھا ۔ فروری میں پاریکر کا جی ایم سی ایچ میں ایک آپریشن بھی ہوا تھا ۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال فروری میں پاریکر کو ایڈوانسڈ پین کریاٹک کینسر ہونے کا پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد وہ نیویارک ، دہلی ، ممبئی اور گوا کے اسپتالوں میں علاج کروا چکے ہیں۔ فی الحال پنجی کے پاس واقع ان کی پرائیویٹ رہائش گاہ میں ہی ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا