English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دھمکی

share with us

صنعا:17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پر میزائل حملوں کی دھمکی دی ہے۔

معروف عرب خبر رساں ادارے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق  حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ ساری نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس دشمن کی فضائی تصاویر ، درجنوں ہیڈ کوارٹرز ، تنصیبات اور فوجی اڈوں کے بارے میں معلومات ہیں،سعودی دارالحکومت اور ابو ظبی ہماری فورسز کے نشانے پر ہیں،ہم نے جدید لڑاکا طیارے تیار کرلیے ہیں اور یہ نیا نظام بہت جلد فعال ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ماضی میں بھی سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سمیت سرحدی شہروں اور قصبوں کو بیلسٹک میزائلوں کے سینکڑوں حملوں میں نشانہ بنا چکے ہیں،باغیوں نے ابوظبی اور دبئی کے ہوائی اڈوں پر بھی میزائل داغنے کے دعوی کئے تھے۔سعودی عرب کی فضائیہ نے اب تک یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے سینکڑوں میزائلوں کو ناکارہ بنا یا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے ہوائی اڈوں پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں کی تردید کی ہے۔

حوثی ملیشیا کے ترجمان نے الریاض اور ابو ظبی پر حملوں کی یہ تازہ دھمکی ایسے وقت میں دی ہے جب اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس دسمبر میں سویڈن میں طے شدہ امن سمجھوتے کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا