English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلام دشمن آسٹریلوی سینیٹر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم تیز

share with us

پرتھ:17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) اسلام مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامو فوبیا کے شکار آسٹریلوی سینیٹر نے پارلیمنٹ میں نیوزی لینڈ مساجد پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری مسلمان پناہ گزینوں پر ہی ڈال دی اور نفرت آمیز ریمارکس دیئے تھے جس پر آسٹریلوی سینیٹر کو نا صرف عوام سے انڈے کھانے پڑ رہے ہیں بلکہ ان کی رکنیت ہی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

آسٹریلوی سینیٹر کے نفرت آمیز تبصرے پر ایک نوجوان نے ان کے سر پر میڈیا کی موجودگی میں انڈا مار کر احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر آسٹریلیا کے نسل پرستوں نے نوجوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سینیٹر نے بھی نوجوان کو مکے رسید کیے تھے۔

دوسری جانب خود آسٹریلیا کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی فریزر اینیگ کے رویے پر کڑی تنقید کی گئی ہے اور ویسٹرن آسٹریلیا کے پریمیئر مارک مگ گوآن نے سینیٹر فریزر اینیگ کی سینیٹر شپ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے باہر پھینک دینے کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر انٹرنیٹ پر بھی آسٹریلوی سینیٹر کی رکنیت ختم کرنے کے لیے دستخطی مہم جاری ہے جس پر اب تک 5 لاکھ  افراد نے دستخط  کر دیئے ہیں اور آسٹریلوی سینیٹر کے سر پر انڈا مارنے والا 17 سالہ نوجوان ہیرو بن گیا ہے، نوجوان کے حق میں لاکھوں افراد نے مہم چلائی اور نوجوان کو قانونی امداد اور مزید انڈے خریدنے کے لیے فنڈ ریزنگ پیج بھی بنایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا