English   /   Kannada   /   Nawayathi

منوہر پاریکر کی طبیعت بے حد خراب ، بدلے جائیں گے وزیر اعلی یا بدلے گی سرکار

share with us

گوا :17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) گوا میں طویل وقت سے جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان کانگریس نے ہفتہ کو حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ کانگریس نے گورنرمردلا سنہا کوخط لکھ کربی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کوتحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہےاورکانگریس سب سے بڑی پارٹی ہے، اس لئے کانگریس کوحکومت سازی کا موقع دیا جانا چاہئے۔

اس خط میں کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ گوا میں صدرراج نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش غیرقانونی ہوگی اورکانگریس اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔ اپوزیشن لیڈرچندر کانت کولیکرکی طرف سے بھیجےگئےاس خط میں لکھا ہے'منوہرپاریکرکی قیادت والی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے، ساتھ ہی ساتھ وہ اسمبلی میں اکثریت کھوچکی ہے'۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں اعتماد ہے کہ گورنرآئین کے اصولوں پرعمل کریں گی'۔

 حکومت سازی کا دعوی پیش کئے جانے کے درمیان بی جے پی کے سینئر رہنما دیانند مانڈریکر کا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر منوہر پاریکر فٹ ہوتے تو رہنما کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن ان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ پارٹی کو اب کچھ فیصلہ لینا چاہئے۔ مرکزی گوا کے حوالہ سے فیصلہ کرے مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو جائے گا۔‘‘

 

گوا کے بی جے پی ممبراسمبلی اورڈپٹی اسپیکرمائیکل لوبونے ہفتہ کوکہا کہ وہ وزیراعلیٰ منوہرپاریکر کے ٹھیک ہونے کی دعا کررہے ہیں، لیکن ان کے بچنے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا 'گوا میں قیادت میں تبدیلی نہیں بدلے گی، جب تک پاریکرہیں، وہیں گوا کے وزیراعلیٰ رہیں گے اورکسی نے ان کی جگہ لینے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ہم دعا کررہے ہیں کہ وہ ٹھیک ہوجائیں، لیکن اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگرانہیں کچھ ہوجاتا ہے تواگلا وزیراعلیٰ بی جے پی سے ہوگا'۔

گوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکراوربی جے پی ممبراسمبلی مائیکل لوبونے کہا 'کل رات پاریکرکی طبعیت بے حد خراب ہوگئی تھی، اس وجہ سے ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اوران کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ تین اسمبلی سیٹوں پرضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ میٹنگ ان سیٹوں پرامیدواروں کے اعلان کولےکرتھی'۔

اس سے قبل منوہرپاریکرکی صحت کولے کروزیراعلیٰ دفترنے ٹوئٹ کیا 'میڈیا میں کچھ رپورٹوں کے متعلق، یہ واضح کیا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ منوہرپاریکرکی حالت مستحکم ہے'۔ کچھ دنوں پہلے مائیکل لوبونے کہا تھا کہ پاریکربہت بیمارہیں اوروہ صرف بھگوان بھروسے زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ گوا کے وزیراعلیٰ منوہرپاریکرطویل وقت سے بیمارچل رہے ہیں۔ پینکریاٹک کینسرسے متاثرہ 61 سالہ پاریکرکو31 جنوری کوآل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ حال ہی میں بیماروزیراعلیٰ نے تین مارچ کوگوا میڈیکل کالج اوراسپتال (جی ایم سی ایچ) میں چیک اپ کرایا تھا۔ فروری میں پاریکرکا جی ایم سی ایچ میں ایک آپریشن بھی ہوا تھا۔

اس سے قبل اپوزیشن نے کہا تھا کہ پاریکرکوان کی بیماریوں کی وجہ سے ان کے فرائض سے آزاد کردیا جانا چاہئے۔ حالانکہ گوا کے وزیرتوانائی نلیش کیبرل نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاریکرآئندہ الیکشن کے لئے گوا بی جے پی کی مہم کے لئے رہنمائی کریں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا