English   /   Kannada   /   Nawayathi

۲۰۲۵ میں ہندوستان کا ھصہ بنے گا پاکستان ، کراچی لاہور میں آپ خریدیں گے مکان ، آر ایس ایس لیڈر کا بیان

share with us

نئی دہلی :17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سینئرلیڈراورمسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمارکا کہنا ہے کہ پاکستان 2025 کے بعد ہندوستان کا حصہ ہوگا۔ ایک عوامی تقریب میں 'کشمیری - آگے کی راہ' کے موضوع پربولتے ہوئے آرایس ایس کے قومی ایگزیکٹیو کے رکن نے کہا 'آپ لکھ کرلے لیجئے 7-5 سال بعد آپ کہیں کراچی، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ میں مکان خریدیں گے اورتجارت کا موقع ملے گا'۔

اندریش کمارنے ساتھ ہی کہا '1947 کے پہلے پاکستان نہیں تھا۔ لوگ یہ کہتے ہیں کہ 45 کے پہلے وہ ہندوستان تھا۔ 25 کے بعد پھرسے وہ ہندوستان ہونے والا ہے'۔ ایک ایسے 'متحدہ ہندوستان' کا تصورجہاں یوروپی یونین کی طرح ممالک کے درمیان کوئی سرحد نہیں، کا ذکر کرتے ہوئے آرایس ایس لیڈرنے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت بھی اس کے حق میں تھی۔

انہوں نے کہا 'ہندوستان حکومت نے پہلی بارکشمیرمیں سخت لائن دی ہے۔ کیونکہ فوج سیاسی مرضی پرایکٹ کرتی ہے۔ اب سیاسی ماحول میں تبدیلی آگئی ہے، اس لئے ہم یہ خواب لے کر بیٹھے ہیں کہ لاہورجاکربیٹھیں گے اورکیلاش مانسرور کے لئے اجازت چین سے نہیں لینی پڑے گی۔ ڈھاکہ میں ہم نے اپنے ہاتھ کی حکومت بنائی ہے، ایک یوروپین یونین جیسا ہندوستانی یونین آف یونائیٹیڈ انڈیا جنم لینے کے راستے پرجاسکتا ہے'۔

اندریش کمارنے اس کے ساتھ ہی پلوامہ حملے کے بعد جوابی کارروائی کا ثبوت مانگنے والوں کے خلاف قانون کامطالبہ کرتے ہوئے کہا 'فوج کی تعریف کرتے کرتے ثبوت مانگنے لگتے ہیں اورمودی کی مخالفت کرتے کرتے 'آئی لویوپاکستان' کہنے لگے۔ ایسے غداروں کے لئے چاہے جے این یوپڑھیں یا مہاراشٹر میں، ملک کو نیا قانون لانا ہے۔ توپھرنہ نصیرالدین چلے گا، نہ حامد انصاری چلےگا اورنہ ہی نوجوت سنگھ سدھو'۔

آرایس ایس لیڈرنے ساتھ ہی کہا کہ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ چین پاکستان کی مدد کیوں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا 'ہم جانتے ہیں کہ چین پاکستان کو اپنے پالے میں رکھنا چاہتا ہے۔ چین نے پاکستان کی حمایت کی کیونکہ ہم نے اسے لڑائی میں بغیرکسی بندوق گولی کے ہرا دیا ہے۔ ہم نے ڈوکلام سے چین کوباہرکردیا۔ دنیا یہی جانتی ہے کہ چین ناقابل شکشت ہے، لیکن ہم نے اسے شکست دے دی ہے اوراسی وجہ  سے وہ ناراض ہے'۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا