English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ فیصل نے جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے نام سے بنائی نئی پارٹی ،کہا کشمیر میں صحیح جمہوریت اور انصاف دلانے کے لئے کروں گا کام

share with us

سری نگر:17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) آئی اے ایس آفیسر سے سیاستدان بننے والے ڈاکٹر شاہ فیصل اتوار کے روز اپنی سیاسی جماعت 'جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ' کو 'ہوا بدلے گی' نعرے کے تحت لانچ کریں گے۔ شاہ فیصل اپنی پارٹی کو سری نگر کے راج باغ علاقہ میں واقع فٹ بال گراؤنڈ گندن پارک میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں لانچ کریں گے۔

اس تقریب میں متعدد نوجوان سماجی کارکنوں و طلباء لیڈران بشمول جواہر لال نہرو یونیورٹی طلباء یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید کی شاہ فیصل کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

شاہ فیصل نے گذشتہ اتوار کو اپنے ایک 'فیس بک لائیو پروگرام' میں کہا تھا کہ وہ آئندہ چند روز کے اندر اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی جماعت کا نام اور تنظیم کے ڈھانچے کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کے ساتھ ہی ممبر شپ مہم شروع کی جائے گی۔

شاہ فیصل نے پہلے ہی اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی درخواست الیکشن کمیشن آف انڈیا میں جمع کردی ہے۔ انہوں نے کہا تھا 'ہم یہاں (جموں وکشمیر) پر ایک نئی سیاسی جماعت قائم کریں گے۔ ہم اسی ہفتے اپنی جماعت کا نام اور اس کے ڈھانچے کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔ پارٹی کا منشور بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ممبر شپ مہم بہت جلد شروع کریں گے'۔

انہوں نے کہا تھا 'ہم تبدیلی کے لئے لڑیں گے۔ ہمارا مقصد کشمیر میں حقیقی جمہوریت لانا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو انصاف ملے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا