English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزیلینڈ مساجد پر دہشت گردانہ حملہ میں ۶ ہندوستانی بھی جاں بحق

share with us

نئی دہلی:17مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر کی دو مسجدوں میں ہوئے دہشت گرد حملہ میں 6 ہندوستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہلاک شدگان میں 4 گجرات اور ایک ایک حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس حملہ کی زد میں 7 ہندوستانی آئے تھے جن میں ایک کا علاج چل رہا ہے، زخمی شخص حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہے۔

قبل ازیں حکومت کے ذرائع نے کہا تھا کہ دو ہندوستانی نژاد زخمی ہوئے ہیں اور 7 لاپتہ ہیں، جن میں دو ہندوستانی نژاد نیوزی لینڈ کے شہری ہیں۔ گجرات، حیدرآباد اور کیرالہ کے ہلاک شدگان کے جسد خاکی کو لانے کے لیے ان کے اہل خانہ نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

حملہ میں گجرات کے وڈودرا سے وابسہ 58 سالہ عارف بوہرہ اور ان کے بیٹے 27 سالہ رمیز بوہرہ کی موت ہوئی ہے۔ رمیز گزشتہ سات سال سے کرائسٹ چرچ میں اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے، جبکہ ان کے والد حال ہی میں نیوزی لینڈ گئے تھے۔ ادھر نوساری کے جنید یوسف کارا کی بھی حملہ میں موت ہوئی ہے۔

بھروچ کے لنارا کے رہنے والے حافظ موسی ولی بھی حملہ میں زخمی ہوئے تھے گزشتہ روز دوران علاج ان کی موت ہو گئی۔ وہ کچھ وقت پہلے ہی نیوزی لینڈ رہنے گئے تھے۔ احمد آباد کے رہنے والے 65 سالہ محبوب کھوکھر کی بھی حملہ میں موت ہو گئی ہے۔

ادھر کیرالہ کی رہنے والی 23 سالہ اینسی بھی اس حملہ کا شکار ہوئیں ہیں۔ اینسی اپنے شوہر عبد النظر کے ساتھ گزشتہ سال ہی نیوزی لینڈ میں شفٹ ہوئی تھیں۔ ان کے شوہر ایک سپر مارکٹ میں کام کرتے ہیں جبکہ وہ ایگریکلچر ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ وہ کیرالہ کے تریچور ضلع کی رہنے والی تھیں۔

حیدرآباد سے وابستہ 31 سالہ فرہاد حسن کی بھی اس حملہ میں موت ہوئی ہے۔ فرہاد پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر تھے وہ اپنے بیوی اور دو چھوٹے بچوں کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہ رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا