English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی ، چکمنگلور لوک سبھا حلقہ سے پریم پرساد شیٹی ہوسکتے ہیں امیدوار ؟؟

share with us

اڈپی 16؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) اڈپی ۔ چکمنگلور لوک سبھا حلقہ میں امیدوار کو لے کر نئے نئے موڑ سامنے آرہے ہیں جس سے واضح نہیں ہورہا ہے کہ بی جے پی ہائی کمانڈ یہاں سے کسے اپنا امیدوار بنائے گی ۔ 14؍ مارچ کو ایک خبر یہ آئی تھی جس میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے کہا تھا کہ اڈپی ، چگمنگلور سے شوبھا کرندلاجے بی جے پی کی امیدوار ہوگی۔ لیکن بعض ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب بی جے پی ہائی کمانڈ نوجوان لیڈر جو پیشہ سے وکیل ہیں پریم پرساد شیٹی کو بطور امیدوار کھڑا کرنے کے بارے میں غور وخوض کررہی ہے۔ ڈائی جے ورلڈ کے مطابق سنگھ پریوار لیڈران کی رائے ہے کہ پریم پرساد شیٹی نوجوان لیڈر ہیں اور تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں قائدانہ صلاحیت بھی موجود ہے ،اور اسے بی جے پی کا امیدوار بنانا چاہیے۔ ان کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ یہ اس وجہ سے بھی معاشرہ کے لیے رول ماڈل ہے کہ اس نے اپنی شادی بھی سادی کی تھی ۔ پریم پرساد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بھی اٹھارہ اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں اس نے کوششیں کی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا