English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں کی فلسطین میں غائبانہ نمازجنازہ

share with us

غزہ:16؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ میں جمعہ کے روز نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد پورے عالم اسلام میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ فلسطین سمیت دنیا بھر مسلمانوں نے نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی نماز جنازہ ادا کی۔

خیال رہے کہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے دو مساجد میں گھس کر 50 نمازی شہید اور40 سے زاید زخمی کردیے تھے۔

فلسطینی وزات اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں نماز کی ادائی میں مصروف مسلمانوں کا قتل عام انسانیت اور اسلام پر حملہ ہے۔ عالمی برادری کو نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام اور اس میں‌ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرنی چاہیے۔

پورے عالم اسلام میں علماء اور مساجد کے آئمہ کرام نے شہداء نیوزی لینڈ کی غائبانہ نماز جنازہ اور ان کی روح کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی اپیل کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز فلسطین کے مختلف شہروں میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا