English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم امریکی سرپرستی کا نتیجہ ہیں: ترکی

share with us

انقرہ:16؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی مذہبی اشتعال انگیزی ہے اور پوری مسلم امہ کو اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایک پریس بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی نہتے نمازیوں پر چڑھائی نے صہیونی ریاست کا قبیح چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں‌ نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم امریکا کی سرپرستی کا نتیجہ ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ ترکی القدس اور دیگر قومی ایشوز سے دستبردار نہیں ہوگا بلکہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم، القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی غنڈہ گردی کو بے نقاب کرے گا۔

موجولود چاووش اوغلو کا کہنا تھا کہ صدر طیب اردوآن کی قیادت میں تمام خارجی اور داخلی بحرانوں سے نکل آئے گا اور ہم فلسطینیوں کے حقوق اور دنیا بھر کے مظلوم اقوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے جرمن وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور القدس کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا