English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورو : بی جے پی ایم ایل کے غیر ذمہ دارانہ حرکت پر عدالت نے لگائی پھٹکار 

share with us

بنگلورو 16؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) عوامی نمائندوں کے معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں بی جے پی ایم ایل کے غیر ذمہ دارانہ داخلہ پر پھٹکار لگائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شوانا گونڈا نائک بی جے پی ایم ایل نے عدالت میں داخل ہوتے وقت وہاں کے آداب کا خیال نہیں رکھا اور ہنستے ہوئے وہ کمرۂ عدالت میں داخل ہوا۔ وہ 14مارچ کو بی جے پی کے دورِ اقتدار 2008سے 2013کے درمیان کتابوں کی خریداری گھپلہ میں بطورِ گواہ عدالت آیا تھا۔ جیسے ہی مذکورہ ایم ایل اے مسکراتے ہوئے کمرۂ عدالت میں داخل ہوا تو جسٹس رام چندرا ڈی ہدار نے اس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ عدالت کے ابتدائی اصول سے بھی ناواقف ہیں ؟ بحیثیت ایم ایل اے آپ لاپرواہی برت رہے ہیں؟ کیا آپ مجھے اس بات پر اکسارہے ہیں کہ آپ کو پولس حراست میں بھیجا جائے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ایم ایل اے کے وکیل نے جج سے معافی مانگنے کی درخواست کی جس کے بعد انہوں نے جج سے وکیل کے ذریعہ معافی مانگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا