English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس کے جنرل سکریٹری نے بدلی پارٹی ،مایاوتی کی پارٹی میں ہوئے شامل

share with us

یوپی:16؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)عام انتخابات 2019 کا اعلان ہوتے ہی پارٹی بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ جنتا دل (سیکولر) (جے ڈی ایس) کے جنرل سکریٹری دانش علی ہفتہ کے روز اپنی پارٹی کو خیرآباد کہہ کر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) میں شامل ہو گئے۔

بی ایس پی صدر مایاوتی نے لکھنئو میں اپنی رہائش گاہ پر دانش علی کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ دانش علی امروہہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ سے لوک سبھا کے امیدوار ہوسکتےہیں۔

دانش علی نے’’ یو این آئی‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ’’ جنتا دل(سیکولر) سربراہ ایچ ڈی دیو گوڑا کا آشیرواد لینے کے بعد میں آج  بی ایس پی میں شامل ہوا ہوں۔ جے ڈی ایس اور بی ایس پی دونوں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے اصولوں کی اتباع کرتے ہیں۔ جے ڈی ایس کو اترپردیش میں کھڑا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ میں ضلع ہاپوڑ کا رہنے والا ہوں اور اپنی توانائی کا استعمال اپنی ریاست میں ہی کرنا چاہتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’بابا صاحب کا آئین خطرے میں ہے جس کی مضبوطی سے تحفظ کرنے میں  مایاوتی لگی ہوئی ہیں۔ وہ بابا صاحب کے سپنوں کو پورا کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ بہن جی مجھے جو کام دیں گی میں پوری ایمانداری سے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

وہیں، دوسری طرف، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بی سی کھنڈوری کے بیٹے منیش کھنڈوری ہفتہ کے روز کانگریس میں شامل ہو گئے۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کی طرف سے منعقد ’پریورتن ریلی‘ میں منیش نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا