English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی مارکیٹنگ کمپنی بن کر رہ گئی ہے، فرضی منصوبوں کی مارکیٹنگ کا الزام عائد کر بی جے پی رکنیت سےریشما پٹیل کا استعفی

share with us

گجرات:16؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)گجرات بی جے پی کے لیے جمعہ کو ایک انتہائی بری خبر اس وقت سامنے آئی جب ریشما پٹیل نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے بی جے پی کو ایک مارکیٹنگ کمپنی قرار دیا اور کہا کہ اب اس پارٹی میں رہنا ممکن نہیں۔ ہاردک پٹیل کی قیادت میں پاٹیدار تحریک میں پیش پیش رہنے والی ریشما پٹیل نے اپنا استعفیٰ گجرات بی جے پی صدر جیتو وگھانی کو سونپا استعفیٰ دینے کے بعد ریشما پٹیل نے بتایا کہ وہ پوربندر سے بطور آزاد امیدوار لوک سبھا انتخاب لڑ سکتی ہیں۔

گجرات بی جے پی صدر جیتو وگھانی کے نام لکھی چٹھی میں انھوں کہا ہے کہ ’’بی جے پی اب صرف ایک مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے اور ہمیں حکومت کی فرضی پالیسیوں اور فرضی منصوبوں کی مارکیٹنگ کرنے اور لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ میں لگاتار تکلیف اور ناانصافی ہوتے دیکھنا نہیں چاہتی اور اس لیے میں نے خود کو اس طرح کے تاناشاہی لیڈروں کی ناانصافی بھری شراکت داری سے آزاد کر لیا اور مفاد عامہ میں پارٹی سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2017 میں ہوئے گجرات اسمبلی انتخاب سے کچھ وقت پہلے ہی ریشما پٹیل بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔ جب ریشما پٹیل کو پاٹیدار انامت آندولن سمیتی کے کچھ دیگر لیڈروں کے ساتھ بی جے پی میں شامل کیا گیا تھا تو انھیں ترجمان کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ لیکن بعد میں ریشما پٹیل نے کئی ایشوز پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنے فرضی منصوبوں کی تشہیر کرانے کے لیے اپنے لیڈروں کا استعمال کرتی ہے اور اس کے لیے ان پر دباؤ بھی بناتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا