English   /   Kannada   /   Nawayathi

ظالم کو دیکھنا ہے تو اسرائیلی وزیر اعظم کو دیکھو :ایردوان

share with us

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  خود کو آمر قرار دینے پر اسرائیلی وزیراعظم پرسخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

ترک  صدرنے ایوان صدارت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نےمتعددکیمروں کے سامنےنوجوان بچیوں ،معذوروں اوربزرگوں پر بے رحمی سے   ظلم   ڈھائے۔ یہ نیتین یاہو کی خصلت ہےجو یہ کہتا پھر رہا ہے کہ میں نے  ترکی میں صحافیوں کی زبانیں بند  کرتےہوئے انہیں جیلوں میں ڈالا ہے  لیکن میں  کہتا ہوں کہ نیتین یاہو ایک ظالم اور سرکش شخص ہے  جو کہ انتخابات میں جیتنے کےلیے پر تول رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کو کسی ظالم کا چہرہ دیکھنا ہے کہ تو اسرائیلی وزیراعظم کو دیکھ لے ۔ وہاں ہماری عبادت گاہ میں تمہارے فوجی اور پولیس اہلکار  گندےجوتوں سمیت داخل ہو جاتے ہیں

ترک صدرنے کہا کہ ہمیں  جلال مت دلاو کیونکہ  ہم اس جال میں نہیں آئیں گے مگر اس  ظلم اور بے حرمتی کا حساب ہم تم سے عالمی برادری میں ضرور لیں گے۔ہماری مقدس سجدہ گاہ  پر ہر حملے کے بدلے  ہمیں اپنے مقابل پاو گے۔ایردوان نے مصر  میں  دی جانے والی پھانسی کی سزاوں  کے بارے میں بھی کہا کہ  سزائے موت پانے والے  نوجوانوں  کا دکھ ہمارے سینے میں تازہ تھا کہ  چند روز قبل  9 مزید نوجوانوں کے موت کے پروانے پر کٹھ پتلی حکومت نے دستخط کر دیئے جس پر مغربی دنیا خاموش ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا