English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی : جے ڈی ایس کو ٹکٹ دینے پر میں اے آئی سی سی کی ممبرشپ سے مستعفی ہوجاؤں گا : امرتھ شونی 

share with us

اڈپی 14؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان لوک سبھا نشستوں کی تقسیم کے بعد اڈپی کے اے آئی سی سی کے رکن امرتھ شونی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر اڈپی سے جے ڈی ایس امیدوار کو ہائی کمان ٹکٹ دیتے ہیں تو وہ اپنے ممبرشپ سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ ضلع میں دس فیصد ووٹرس بھی جے ڈی ایس کو نہیں جانتے ہیں ۔ انہو ں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فیصلہ کے خلاف اپنی مخالفت پارٹی کے لیڈران کے سامنے درج کروں گا۔ اس کے بعد بھی اگر کانگریس ہائی کمان اپنے فیصلہ پر نظرِ ثانی نہیں کرتے تو وہ اگلا قدم اٹھائیں گے اور اے آئی سی سی کے ممبرشپ سے بھی مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کے سلسلہ میں غور وخوض بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہار جیت اہمیت کے حامل نہیں ہے بلکہ اس سلسلہ میں ہماری حکمت عملی کیا ہونی چاہیے یہ اصل مسئلہ ہے۔ ، میری اس رائے سے کسی کا متفق ہوناضروری نہیں ہے ، فیصلہ لینے سے قبل ہائی کمانڈ کی جانب سے کسی دوسرے کانگریسی رکن کے رابطہ کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر انہو ں نے کہا کہ مجھے اس سلسلہ میں کوئی معلومات نہیں ہے ، میں کے پی سی سی کے ذریعہ دی جارہی تربیت میں مصروف تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا