:اور ہر طرح کے
کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ...

نئی دہلی:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)بھیم آرمی کے چیف چندرشیکھر آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔ چندرشیکھر نے کہا کہ وہ پہلے تنظیم سے کوئی مضبوط امیدوار اتارنے کی کوشش کریں?گے، اگر ایسا نہیں ہو پایا تو وہ خود میدان میں آئیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ وہ مودی کو آسانی سے جیتنے نہیں دیں?گے۔ آزاد اس وقت میرٹھ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان سے ملاقات کرنے پہنچی تھی۔ پرینکا گاندھی کے ساتھ اپنی ملاقات پر چندر شیکھر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ پرینکا نے ان سے بھائی کہہ کر ان کا حال پوچھا۔میں نے کہا بہن میں ٹھیک ہوں۔چندر شیکھر نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ آپ اکیلے لڑ رہے ہیں سرکار کے خلاف میں آپ کو اتنا بتانے آئی ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ہم سب آپ کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
پرینکا گاندھی کی چندرشیکھر سے ملاقات کے بعد ان کی بھیم آرمی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی باتیں بھی ہونے لگی ہیں۔ حالانکہ چندرشیکھر نے کسی طرح کے اتحاد سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ میں بہوجن سماج میں پیدا ہوا ہوں اور وہیں مروں?گا۔چندرشیکھر نے کہا کہ میں صرف بہوجن سماج کی سیاست کرنا چاہتا ہوں۔ ‘
انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں میرا مقصد صرف مودی کو ہرانا ہے۔وہ جہاں سے الیکشن لڑیں گے میں بھی وہیں سے میدان میں اتروں گا۔غور طلب ہے کہ گزشتہ منگل کو پولیس نے دیوبند میں ان کی ریلی کو روک لیا تھا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے کی شکایت کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |