English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹیکساس طوفانی ہواوں کی زد میں، نظام زندگی درہم برہم ،ایمرجنسی نافذ

share with us


مختلف علاقے بجلی سے محروم ، ٹیکساس کے ایئرپورٹ کے رب وے پر کھڑے چھوٹے طیارے الٹ گئے


ٹیکساس:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں طوفانی ہواوں کے جھکڑ نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ ٹیکساس کے ایئرپورٹ کے رب وے پر کھڑے چھوٹے طیارے الٹ گئے،حادثات میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 75میل گی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں کی وجہ سے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے اور ایک ٹرک بیچ سڑک پر الٹ گیا ۔تیز ہواوں کے سبب ٹیکساس کے ایئرپورٹ کے رب وے پر کھڑے چھوٹے طیارے الٹ گئے ۔رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا