English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی سطح پر ہر چوتھی انسانی موت کی وجہ ماحولیاتی تباہی ہے ، اقوام متحدہ

share with us


لمی سطح پر ان پچیس فیصد اموات کا سبب انسانوں ہی کی پیدا کردہ آلودگی اور ماحولیاتی نقصانات بنتے ہیں،رپورٹ


نئی دہلی:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں قبل از وقت انسانی اموات میں سے ایک چوتھائی ہلاکتوں کی وجہ ماحولیاتی تباہی کا عمل بنتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کی گئی کرہ ارض کی تشویشناک صورت حال سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر ان پچیس فیصد اموات کا سبب انسانوں ہی کی پیدا کردہ آلودگی اور ماحولیاتی نقصانات بنتے ہیں۔ اس رپورٹ کو گلوبل اینوائرمنٹ آٹ لک یا جی ای او کا نام دیا گیا ہے، جو 70 سے زیادہ ممالک کے ڈھائی سو سے زائد سائنسدانوں نے چھ سالہ تحقیق کے بعد تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں امیر اور غریب ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج، ماحولیاتی آلودگی، بھوک کے مسئلے، غربت اور بیماریوں سمیت بہت سے امور کا احاطہ کیا گیا ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا