English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکن اسمبلی آنند سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ 

share with us

بلاری 14؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز ) انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں ہوسپیٹ کے رکن اسمبلی آنند سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہوسپٹ پولیس تھانہ میں معاملہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔ عوامی نمائندوں کے معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آنند سنگھ کوعدالت میں حاضری کا سمن بھیجا تھا لیکن وہ غائب رہے۔ ان کے وکیل نے جج کے سامنے حاضر نہ ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریزارٹ میں ہوئے جھگڑے کے نتیجہ میں وہ زخمی ہیں اور اس وجہ سے عدالت میں حاضری نہیں دے سکے اور کاغذات بھی عدالت میں حاضر کیے ۔ لیکن جج نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی وہ عدالت میں حاضرنہیں ہوسکے تھے ، اس لیے جج نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ ایشو کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا