English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا میں بجلی کی فراہمی کا نظام بحال ہو گیا، حکومتی اعلان

share with us

کراکس:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)تقریبا ایک ہفتے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ملکی وزارت اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کراکس کے مضافات میں صرف دو ایسے علاقے باقی ہیں، جنہیں ابھی تک بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہو سکی۔ حکومت نے توانانی کے نظام میں اس خرابی کا الزام امریکا اور ملکی اپوزیشن پر عائد کیا تھا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ بجلی کے ملکی نظام پر ایک سائبر حملہ امریکا کی مدد سے کیا گیا تھا۔ اپوزیشن نے ملک بھر میں ہونے والے اس بلیک آوٹ کی وجہ حکومتی نااہلی بتائی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا