English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگو کے نئے صدر نے سینکڑوں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

share with us

کانگو:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے نئے صدر فیلکس شِیسیکیدی نے اپنے پیش رو صدر کے دور میں جیلوں میں بند کیے گئے تقریبا سات سو سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ کل بدھ کو کیے گئے اس صدارتی فیصلے کے بعد رہا ہونے والے قیدیوں میں اپوزیشن کے فرانک دیؤنگو، دیؤمی ایندونگالا اور فِرمین یانگامبی جیسے کئی سرکردہ رہنما بھی شامل ہوں گے۔ ان سیاسی قیدیوں کو سابق صدر جوزف کابیلا کے دور میں قومی سلامتی سے متعلق مختلف الزامات کے تحت جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا۔ اپنے اس فیصلے کے ساتھ نئے ملکی صدر نے اپنا ایک بڑا انتخابی وعدہ پورا کر دیا ہے۔ کانگو نے انیس سو ساٹھ میں بیلجیم سے آزادی حاصل کی تھی اور وہاں اقتدار کی پرامن منتقلی کا یہ آج تک کا پہلا واقعہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا