English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کے ساتھ رکنیت سے متعلق مذاکرات ختم کر دیے جائیں، یورپی پارلیمان

share with us


برسلز:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی پارلیمان نے فیصلہ کیا ہے کہ ترکی کے ساتھ کئی برسوں سے جاری اور گزشتہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار انقرہ کی یورپی یونین میں ممکنہ رکنیت سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں منظور کردہ ایک قرارداد میں صدر رجب طیب ایردوآن کے دور میں ترکی میں کئی پہلوں سے سیاست اور جمہوریت کے آگے کے بجائے پیچھے کی طرف سفر کا حوالہ دیا گیا۔ اس قرارداد کی تین سو ستر ارکان نے حمایت اور ایک سو نو نے مخالفت کی جبکہ ایک سو تینتالیس ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ یورپی کمیشن کے لیے اس قرارداد پر عمل درآمد قانونا لازمی نہیں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا