English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں سعودی عرب کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دیا جائے،امریکی سینیٹ کا ٹرمپ سے مطالبہ

share with us

واشنگٹن:14 مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دیا جائے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان کی طرف سے مشترکہ طور پر حمایت کردہ ایک قرارداد کے مطابق امریکا اب ریاض حکومت کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی فوجی حمایت ختم کر دینا چاہتا ہے۔ اس قرارداد کی چون ارکان سینیٹ نے حمایت کی، جن میں سے سات اراکین کا تعلق صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ چھیالیس سینیٹرز نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اس قرارداد کی منظوری ابھی باقی ہے۔ صدر ٹرمپ کو کانگریس کے اس فیصلے کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا