English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی پارلیمان میں ہارڈ بریگزٹ سے متعلق حکومتی قرارداد بھی مسترد

share with us


لندن:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی پارلیمان میں اراکین کی اکثریت نے یورپی یونین کے ساتھ کسی ڈیل کے بغیر ہی بریگزٹ پلان پر عمل درآمد سے متعلق ایک قرارداد بھی مسترد کر دی۔ اب وزیر اعظم ٹریزا مے دارالعوام کے ارکان سے بریگزٹ سے متعلق ایک تیسری رائے شماری کے لیے کہیں گی۔ لندن حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایوان میں یہ تیسری قرارداد آج جمعرات کو پیش کی جائے گی۔ اگر یہ بھی رد کر دی گئی تو وزیر اعظم یورپی یونین سے یہ درخواست کر دیں گی کہ برطانیہ کے یونین سے اخراج کا مجوزہ عمل انتیس مارچ کے بجائے تیس جون تک مخر کر دیا جائے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ پھر برطانوی سیاسی جماعتوں اور ووٹروں کو مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمانی انتخابات میں بھی حصہ لینا پڑے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا