:اور ہر طرح کے
چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نظام ... ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو ... تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتی ... ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز می ... ایم پی :کمال مولی مسجد میں سروے کے دوران مسجد کی عم ... ایک ہی سیٹ پر اسدالدین اویسی اور بھائی اکبرالدین ... وزیراعظم مودی کا مسلمانوں سے متعلق بیان : ۲ہزار سے ... بھٹکل : دونوجوانوں کی موت پرعلی پبلک اسکول اور مسج ...

حوثیوں کا ڈرون طیارہ الحدیدہ میں اتحادی فوج کے ایک کیمپ کے اوپر پرواز کررہا تھا
صنعاء:14؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے ساحلی شہرالحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق حوثیوں کا ڈرون طیارہ الحدیدہ میں اتحادی فوج کے ایک کیمپ کے اوپر پرواز کررہا تھا۔ اس کیمپ میں الحدیدہ کے لیے قائم کردہ آئینی حکومت کی کمیٹی کے ارکان بھی مقیم ہیں۔حکومتی کمیٹی کے ایک رکن بریگیڈیئر صادق دوید نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں حکومتی کمیٹی کو بار بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دو روز قبل حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں آئینی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا اور گذشتہ روز ایک ڈرون طیارے کی مدد سے کمیٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔یمن میں سرکاری فوج کی تعیناتی اور ان کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ جنرل مائیکل لویسگارڈ نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی کے باعث الحدیدہ میں سرکاری فورسز کی تعیناتی میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حوثی باغی سویڈن معاہدے کے مطابق الحدیدہ کا کنٹرول عالمی امن فوج کو دینے پر تیار نہیں اور یہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔الحدیدہ کے لیے آئینی حکومت کی طرف قائم کردہ کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل جنرل لولیسگارڈ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ حکومت سویڈن معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے مگر دوسری طرف حوثی ملیشیا نے عدم تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد سے بھی انکار کردیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |